• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پر حملہ، جاں بحق معظم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر حملے کے واقعے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معظم کو چہرے پر دائیں طرف بھنوؤں سے 7 سینٹی میٹر اوپر گولی لگی، دائیں طرف لگنے والی گولی ماتھے سے باہر نکل گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گولی لگنے سے موقع پر ہی معظم کی موت واقع ہو گئی، گولی دور سےچلائی گئی، سمت بھی اوپر سے نیچے کی طرف ہے۔


معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ایف آئی آر کے متن پر اہم سوالات اٹھا دیے جو درج ذیل ہیں:

  • پولیس نے ایف آئی آر میں معظم کی موت ملزم نوید کی فائرنگ سے کیوں ظاہر کی؟
  • ایف آئی آر میں فائرنگ کرنے والے گارڈ کا ذکر کیوں نہیں کیا گیا؟
  • جائے وقوع سے سرکاری رائفل کی گولیوں کے 2 خول ملنے کے باوجود گارڈ کو کس کے کہنے پر بچایا گیا؟
  • عمران خان کی مرضی کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر میں ان کا گارڈ کیسے بچ گیا؟

عمران خان پر قاتلانہ حملہ

3 نومبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے میں معظم گوندل نامی پی ٹی آئی کارکن جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید