• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا ایک سابق فوجی اس وقت حیران و ششدر رہ گیا جب اسے پتہ چلا کہ اس کے گلے میں ایک کارآمد گولی 77 سال سے پھنسی ہوئی۔ 

مشرقی چین کے صوبے شانڈونگ کے 95 سالہ شہری ژاؤ ہی اپنے گھر کی بالکونی سے گر گئے تھے تاہم انہوں نے اپنے پریشان حال گھر والوں کو اس حوالے سے کسی تکلیف کے بارے میں نہیں بتایا، جبکہ انہیں کوئی درد بھی نہیں تھا۔

لیکن کچھ عرصے بعد دوسری عالمی جنگ لڑنے والے اس بزرگ چینی  شہری کو  گلے میں کچھ تکلیف محسوس ہوئی جس پر گھر والوں نے انہیں اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا ایکسرے کرانے کو کہا تاکہ گلے کی ہڈیوں کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جاسکے۔ 

تاہم ان کے ایکسرے میں کوئی فریکچر تو نظر نہیں آیا لیکن یہ پتہ چلا کہ گلے میں کوئی بیرونی شے موجود ہے۔ جب مزید جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ ان کے گلے میں ایک پرانی گولی موجود ہے۔

بوڑھے ژاؤ ہی نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ انہوں نے 18 برس کی عمر میں چینی فوج میں شمولیت اختیار کی اور دو جنگوں 1931 سے 1945 تک دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانیوں کے خلاف جبکہ 1950 سے 1953 تک جنگ کوریا میں حصہ لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگوں کے دوران متعدد زخم لگے لیکن انہیں یاد نہیں کہ کوئی گولی گلے میں لگی ہو۔ تاہم ان کا اندازہ تھا کہ مذکورہ گولی غالباً 1944 میں پھنسی ہو جب وہ ایک دریا پار کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ناک کی بائیں جانب سے ان کے اوپری جبڑے سے ہوتی ہوئی گلے میں جاکر پھنسی ہوگی، اتنا انہیں یاد ہے۔ 

ڈاکٹروں نے ان کے مکمل معائنہ کے بعد ان کے خاندان کو بتایا کہ گولی خون کی اہم شریانوں کے بہت ہی قریب موجود ہے اور پھر یہ کوئی اہم مسئلہ بھی پیدا نہیں کررہی تو اسے اسی طرح چھوڑنا بہتر ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید