پنجاب شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری ذکا اشرف نے گنے کی امدادی قیمت 300 روپے من مقرر کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کرشنگ تب شروع کریں گےجب حکومت چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے گی، امید ہے ایک دو روزمیں چینی کی ایکسپورٹ کا فیصلہ ہو جائے گا۔
ایک بیان میں چودھری ذکا اشرف نے کہا کہ پچھلے سال پنجاب میں گنے کی امدادی قیمت 225 روپے من تھی، اب حکومت نے 75 روپے اضافے سے 300 روپے من مقرر کی ہے۔
یہ فیصلہ کسانوں کے لئے خوش آئند ہے، شوگر ملز کرشنگ تب شروع کریں گی جب حکومت کی جانب سے ایکسپورٹ کی اجازت ملے گی۔
انہوں نے کہا امید ہے ایک دو روز میں چینی کی ایکسپورٹ کا فیصلہ ہو جائے گا، کوشش ہوگی کہ چینی زیادہ مہنگی نہ ہو۔