• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: لائیو اسٹاک سیکٹر کی بڑی نمائش یورو ٹیئر اختتام پذیر، پاکستانیوں کی بھی شرکت

فوٹو: جنگ
فوٹو: جنگ

جرمنی کے شہر ہنوور میں جاری لائیو اسٹاک سیکٹر کی بڑی نمائش یورو ٹیئر 2022ء چار دن جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئی۔

اس نمائش میں کیٹل بریڈنگ، پولٹری، میڈیسن، فیڈ اور مشینری سمیت لائیو اسٹاک کے تمام سیکٹرز کے 57 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1800 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔

نمائش کے میڈیا سیل کے مطابق اس نمائش کو 141 ممالک کے ایک لاکھ 6 ہزار افراد نے وزٹ کیا۔ جن میں پاکستان سے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر اور مختلف یورپین کمپنیوں کے پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز شامل تھے۔

فوٹو: جنگ
فوٹو: جنگ

اس کے علاوہ کیٹل سیکٹر کے لیے اوزار بنانے والی کچھ کمپنیوں نے بھی اپنی انفرادی حیثیت میں اسٹال لگا رکھے تھے۔

اس نمائش کے ساتھ انرجی ڈی سینٹرل کے نام سے ایک اور نمائش لگائی گئی جس میں زراعت کے مختلف شعبوں، بائیو گیس، سولر اور گیس کمپریشن کے ذریعے زراعت میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پروجیکٹ پیش کیے گئے تھے۔

اس نمائش میں برسلز میں قائم پاک بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے بھی شرکت کی جو پاکستان میں بریڈ چینج کے ذریعے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کے لیے پاکستانی تنظیموں کے ساتھ مل کر اپنے پروجیکٹ بنا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید