ایران کے صوبے کردستان میں سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق 17 ستمبر سے جاری مظاہروں میں 378 مظاہرین ہلاک ہوچکے، مرنے والوں میں 47 بچے بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، ایرانی سیکیورٹی فورسز نے اب تک 15 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔
مہسا امینی کو حجاب قانون کی خلاف ورزی پر 13 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مہسا امینی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے 16 ستمبر کو انتقال کرگئی تھیں۔