• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں کتنا پانی موجود؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق واپڈا نے تفصیلات جاری کر دیں۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزارکیوسک اور اخراج 42 ہزار کیوسک ہے۔

منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 700 اور اخراج 23 ہزار کیوسک ہے۔

اسی طرح مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6600 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 12 ہزار کیوسک ہے۔

واپڈا کے ترجمان کے مطابق خیر آباد پُل کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 19 ہزار 400 کیوسک ہے۔

واپڈا ترجمان نے بتایا ہے کہ جناح بیراج میں پانی کی آمد 58 ہزار 200 اور اخراج 52 ہزار 200 کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 59 ہزار 200 اور اخراج 51 ہزار کیوسک ہے۔

تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 48 ہزاراور اخراج 39 ہزار 100 کیوسک ہے۔

گڈو بیراج میں پانی کی آمد 40 ہزار 400 اور اخراج 33 ہزار 200 کیوسک ہے۔

واپڈا کے ترجمان کے مطابق سکھر بیراج میں پانی کی آمد 32 ہزار 200 اور اخراج 13 ہزار 100 کیوسک ہے جبکہ کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 22 ہزار 700 اور اخراج 8 ہزار 300 کیوسک ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 40 لاکھ 17 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا میں 15 لاکھ 43 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ میں 1 لاکھ 17 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان واپڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تربیلا، منگلا، چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 56 لاکھ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید