• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمدرد یونیورسٹی کی ڈاکٹر نمرہ مجیب کیلئے مرگی پر اہم تحقیقی ایوارڈ

 
ڈاکٹر نمرہ مجیب - فوٹو: فائل
 ڈاکٹر نمرہ مجیب - فوٹو: فائل 

ہمدرد یونیورسٹی کی شعبہ فارماکولوجی کی اسٹنٹ پرفیسر ڈاکٹر نمرہ مجیب کو 17 سے 19 نومبر 2022 تک منعقد ہونے والی 14ویں ایشین اینڈ اوشیین مرگی کانگریس میں اپنی اہم تحقیقی دریافت کی پریزنٹیشن دینے پر تڈوکورو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ڈاکٹر نمرہ مجیب، پاکستانی نیورو سائنٹسٹ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت رضا کی تحقیقی طالب علم ہیں، جو ایک دہائی سے اعصابی اور مختلف دیگر بیماریوں کی دواؤں کی دریافت کے لیے کام کر رہے ہیں جن میں علاج کے طریقہ کار کی اصلاح کے پروٹوکول بھی شامل ہیں۔

یہ تحقیقی مطالعہ مرگی کے مختلف ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے اس بیماری کے علاج پر توجہ مرکوز کرنے پر مبنی تھی۔ 

اس مطالعے میں مرگی کے مختلف جانوروں کے نمونوں میں نمایاں نتائج دکھائے گئے۔ اس کے علاوہ، مطالعہ کے نتائج کے اثرات کی بنیاد پر پیش کردہ تحقیق کو آئی ایل اے، ای ایس کی طرف سے ڈیٹا بلٹز سیشن کے لیے مختصر طور پر درج کیا گیا تھا۔

اس کانفرنس کے دوران ڈیٹا بلٹز سیشن کا مقصد خاص طور پر مرگی میں ایک شاندار جونیئر محققین کی اصل سوچ کو اُجاگر کرنا ہے۔ آئی ایل اے ای مرگی کی تحقیق کے میدان میں اہم بین الاقوامی مستند ادارہ ہے، یہ ڈنڈرم، آئرلینڈ اور امریکہ میں واقع ہے۔

صحت سے مزید