• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 8 سال بعد کچہری حملہ کیس کے 5 ملزمان کو بری کر دیا۔

سیشن جج طاہر محمود نے ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات ثابت نہیں کر سکا، ملزمان پر سہولت کار کا کردار ادا کرنے کا الزام تھا۔

بری ہونے والے ملزمان میں جان محمد، عبدالغفار، قمر زمان، بسم اللّٰہ جان اور جمروز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 3 مارچ 2014 کو اسلام آباد کچہری میں 2 خودکش حملے ہوئے تھے، جس میں ایڈیشنل سیشن جج سمیت 13 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید