ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران جدہ کے مسافر جوڑے کے سامان سے سوا 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق ان کے عملے نے جدہ جانے والے مسافر جوڑےسے 2 اعشاریہ 200 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
مسافر محمد الیاس اور اس کی اہلیہ نے آئس ہیروئن بیگ میں موجود پولیتھین پیکٹس میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔
اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔