• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ کے استعفے، عدم اعتماد پر PTI سینیٹرز تقسیم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ کے استعفے اور تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز تقسیم ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفیٰ نہ دینے پر چیئرمین سینیٹ کو تحریک عدم اعتماد کا پیغام بھجوایا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پی ٹی آئی ممبران سینیٹ متفق نہیں ہیں، سینیٹرز کا اعظم سواتی سے اظہار یکجہتی مگر استعفیٰ یا تحریک کے حق میں نہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے سینیٹ کی سب سے اہم کمیٹی میں  پیش نہ ہونے پر سینیٹرز کو تشویش ہے۔

اعظم سواتی کے ویڈیو ثبوت نہ دینے پر سینیٹرز استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، سینیٹ میں پی ٹی آئی کی اکثریت نہ ہونا بھی تحریک پیش کرنے میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

سینیٹ میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں کہا گیا کہ اعظم سواتی کے تقدس کی پامالی پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی استعفیٰ دیں۔

قومی خبریں سے مزید