مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مونس الہٰی کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔
لاہور سے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم نے پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ساتھ کسی مجبوری کے تحت نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف وہی ہے، جو اتحادی جماعتوں کا ہے، ان کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت انشاء اللّٰہ اپنی مدت ضرور پوری کرے گی۔