کراچی( سید محمد عسکری) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سینئر ڈین ڈاکٹر ناصر محمود کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا جارہا ہے جس کا نوٹیفکیشن (بدھ 23 نومبر)آج جاری ہوجائے گا.
وزارت تعلیم و پیشہ ور تربیت نے قائد اعظم یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلر کے تقرر کے لئے تین ڈینز کے ناموں پر مشتمل سمری وزیر اعظم کو بھیج دی ہے.
وزیراعظم قائم مقام وی سی کے تقرر کے سلسلے میں صدر مملکت/چانسلر کو ایڈوائز کریں گے۔
دونوں جامعات کے وائس چانسلر کی چار سالہ مدت منگل 22 نومبر کو مکمل ہوگئی تھی۔