لا ہو ر (نمائندہ جنگ)بھارت میں 11 سال قید رہنے والا پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گیا۔ وارث مسیح کو غیرقانونی طریقے سے بارڈر پار کرنے اورمنشیات سمگلنگ کے الزام میں امرتسر کے علاقہ رام داس میں سٹیٹ اسپیشل اسکواڈ نے 9مئی 2011 کو گرفتارکیا اور امرتسر سنٹرل جیل میں رکھا گیا تھا۔پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے رہائی پانے والے شہری کو واہگہ بارڈر پربھارتی بارڈرسکیورٹی فورس نے پاکستان رینجرز کے حوالے کیا۔