• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے نئے گورنر حاجی غلام علی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

خیبر پختونخوا کے نئے گورنر حاجی غلام علی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا پشاور میں نئے گورنر کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے نئے گورنر سے حلف لیا۔

تقریب میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی اور غلام بلور نے بھی شرکت کی۔

حاجی غلام علی کا تعلق جمعیت علماء اسلام سے ہے، نئی حکومت کے آنے کے بعد گورنر شاہ فرمان نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

شاہ فرمان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

قومی خبریں سے مزید