• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی کو بھی اپ سیٹ شکست

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

فیفا ورلڈکپ 2022 میں ایک اور اپ سیٹ ہوگیا، اس بار چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی کو جاپان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔  

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 کے دوران دلچسپ مقابلے جاری ہیں، جہاں گروپ ای کے ہونے والے آج کے میچ میں جاپان نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔ 

جرمن ٹیم نے ابتدا میں پنالٹی اسٹروک پر 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھا گیا لیکن پہلے ہاف کا اختتام جرمن ٹیم کی برتری کے ساتھ ہی ہوا۔

دوسرے ہاف کی ابتدا سے ہی جرمنی نے اپنی برتری کو دُگنا جبکہ جاپان نے اسے ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن دونوں ٹیموں کے گول کیپرز نے حریف ٹیموں کے حملوں کو روکے رکھا۔

میچ کے 75ویں منٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب صرف چار منٹ قبل تبادلے کے بعد میدان میں آنے والے ریٹسو ڈوان نے جرمنی کے خلاف پہلا گول اسکور کیا۔ 

میچ برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے جانب سے جارحانہ حکمت عملی اپنائی گئی، لیکن اس کا فائدہ جاپان اٹھانے میں کامیاب رہا جب ٹاکوما اسانو نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کے لیے 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ 

جرمنی نے اختتامی لمحات تک گول کرنے کی کوششیں کی لیکن جاپانی گول کیپر کو چکمہ دینے میں ناکام رہے جس کے ساتھ ہی میچ کا اختتام 1-2 سے جاپان کی جیت پر ہوا۔

واضح رہے کہ یہ ورلڈکپ کی تاریخ میں جاپان اور جرمنی کے درمیان پہلا مقابلہ تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید