• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران حملہ،جے آئی ٹی سربراہ کی سفارش پر انور شاہ مقدمے کا تفتیشی افسر مقرر

لاہور ( این این آئی) وزیرآباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان پر کیے گئے حملے کی تحقیقات کے مقدمے کے تفتیشی افسر انسپکٹر رانا امتیاز کو تبدیل کردیا گیا۔اس حوالے سے بننے والی جے آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق گریڈ 18 کے آفیسر انور شاہ کو نیا تفتیشی آفیسر مقرر کیا گیا ہے جو اینٹی کرپشن لاہور میں ڈائریکٹر ویجیلینس کے عہدے پر تعینات ہیں،تفتیش سے متعلق تمام دستاویزات بھی نئے تفتیشی آفیسر کو منتقل کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تفتیش سے متعلق تمام دستاویزات بھی نئے تفتیشی آفیسر کو منتقل کردیئےگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران اب تک جائے وقوعہ سے 36 فرانزک شہادتیں جمع کی گئیں، شہادتوں کے ٹیسٹ کے لیے مختلف اشیاء کے 31 پارسل فرانزک لیب بھجوائے گئے۔ذرائع کے مطابق ملزم کے جوتے، جائے وقوعہ سے ملنے والے خون کے مختلف سیمپلز، خون آلود کپڑے اور گولیوں کے خول فرانزک لیب بھجوائے گئے۔ذرائے کا کہنا ہے کہ فرانزک لیب کی رپورٹ کے بعد ہی مقدمے کی تفتیش میں حتمی سمت کا تعین کیا جائے گا۔انور شاہ کو جے آئی ٹی کے کنوینئر سی سی پی او لاہور کی سفارش پر تفتیشی آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید