• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ، 24 گھنٹوں میں 32 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین میں مسلسل دوسرے روز کورونا وائرس کے یومیہ رکارڈ کیسز روپرٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار943 کیسز رپورٹ ہوئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے مختلف شہروں میں عالمی وباء کورونا وائرس ایک بار پھر زور پکڑنے لگی، گزشتہ دو روز کے دوران گوانگ زہو اور چونگ کنگ میں رکارڈ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بیجنگ سمیت چین کے کئی شہروں میں کورونا پابندیاں سخت کردی گئی ہیں۔ شہر چینگ چن میں کورونا بڑھنے پر شہریوں کو غیر ضروری نقل وحرکت نہ کرنے کا ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کردہ ہدایت میں شہریوں کو عوامی مقامات، اجتماعات اور ریسٹورنٹس جانے سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق زہینگزہو میں موبائل فون فیکٹری کے 20 ہزار سے زائد ملازمین ملازمت چھوڑگئے۔ ملازمین نے دو روز قبل تنخواہوں کی عدم فراہمی، کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کیا تھا۔

صحت سے مزید