فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء قطر کے گروپ میچ میں سینیگال نے میزبان قطر کو 1-3 سے شکست دے دی۔
میزبان قطر کے مسلسل دو میچز ہارنے کے باعث ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔
گروپ اے کے اس اہم ترین میچ میں سینیگال اس فتح کے بعد 4 ٹیموں میں تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے، جس نے 2 میچز میں صرف 1 میں فتح اپنے نام کی ہے۔
دوسری طرف قطر کو پہلے میچ میں ایکواڈور نے 0-2 سے مات دی تھی جبکہ اب اُسے سینیگال سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
قطر کو اب نیدرلینڈ کا سامنا کرناہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 29 نومبر کو رات 8 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔