• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال ورلڈ کپ: گروپ اے میں نیدرلینڈز اور ایکواڈور کا میچ برابر

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء قطر کے گروپ اے کے میچ میں نیدرلینڈز اور ایکواڈور کا میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔

خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا اور میچ کے چھٹے منٹ میں ہی برتری حاصل کرلی۔

نیدرلینڈز کے کھلاڑی گیکپو نے کلاسین کے پاس پر گول کیا۔ اس کے بعد پہلے ہاف میں مزید کوئی گول نہ ہوسکا۔

پہلے ہاف کے اختتام پر نیدرلینڈز کو ایک صفر کی برتری حاصل رہی، دوسرے ہاف کے پہلے 4 منٹ میں ہی ایکواڈور کے ایزن ویلنشیا نے گیند نیدرلینڈز کے جال میں پہنچا کر میچ برابر کردیا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی سرتوڑ کوشش کی مگر کامیابی کسی کو نہ مل سکی، یوں میچ ایک، ایک کی گول سے برابری پر ختم ہوا۔

گروپ اے کی چاروں ٹیموں نے اپنے 2، 2 میچز کھیل لیے ہیں، نیدرلینڈز اور ایکواڈور کے 4،4 پوائنٹس اور سینیگال کے 3 پوائنٹس ہیں جبکہ میزبان قطر کوئی پوائنٹس نہ ہونے پر چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

گروپ اے میں دلچسپ صورتحال ہوگئی ہے، اگر نیدرلینڈز اور ایکواڈور، قطر اور سینیگال کے خلاف اپنے میچز جیت جاتی یا ڈرا کرنے میں کامیاب رہتی ہیں تو یہ 5،5 پوائنٹس کی بنیاد پر براہ راست اگلے مرحلے میں چلی جائیں گی۔

اگر اگلے میچ میں ایکواڈور کو سینیگال شکست دے دیتی ہے تو وہ 6 پوائنٹس ہونے پر اگلے مرحلے میں جائے گی اور حریف ٹیم کو واپسی کا ٹکٹ مل جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید