• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر تا ملتان موٹروے کی حفاظتی جالیاں چوری ہونے کا انکشاف

سکھر تا ملتان موٹروے کی سائیڈ میں نصب حفاظتی جالیاں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ پولیس نے بائیجی میں کارروائی کرتے ہوئے جالیاں چوری  کرنے کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی چرائی گئی جالیاں برآمد کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد مسروقہ سامان سی پیک حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید