• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات، غیرملکی مسافروں کیلئے پاسپورٹ میں خاندانی نام شامل کروانا لازمی

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کے لئے پاسپورٹ میں خاندانی نام شامل کرنے کی شرط کو لازمی قرار دے دیا۔ متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام کی جانب سے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، جس میں کہاگیا ہے کہ پاسپورٹ میں سنگل نام والے مسافروں کی امیگریشن نہیں کی جائے گی۔ ٹریول ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ 21 نومبر سے متحدہ عرب آنے والے مسافروں کو پاسپورٹ میں اپنے نام کے ساتھ خاندانی نام (سرنیم) لکھوانا لازمی ہوگا، بصورت دیگر انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ حکام نے ائیرلائینز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاسپورٹ پر مکمل اور درست نام دیکھنے کے بعد ہی مسافروں کو ٹکٹ جاری کریں۔

دنیا بھر سے سے مزید