• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کی شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شیخ رشید لاس اینجلس کو راولپنڈی بنا بیٹھے، ان کی شیئرکی گئی ویڈیو کا پول کُھل گیا۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز شیخ رشید کی جانب سے ہیوی ٹریفک کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ابرارالحق کا پارٹی نغمہ ’اب جاگ اُٹھا ہے یہ دیس ہمارا‘ چل رہا ہے۔

شیخ رشید کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو دیکھ کر یوں گمان ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو 26 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی جلسے کے دوران بنائی گئی ہے، جس میں عوام کی بھر پور شرکت دکھا کر مذکورہ جلسے کو کامیاب قرار دینے کی کوشش کی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اس ویڈیو سے یہ پیغام دینے کی بھی کوشش کی ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کے دوران بھی ٹریفک میں تعطل نہیں دکھایا گیا۔

لیکن جلد ہی ان کی اس ویڈیو کی حقیقت تمام سوشل میڈیا صارفین کے سامنے آگئی۔

در حقیقت یہ فضائی فوٹیج امریکی ریاست لاس اینجلس کی ہے جو 5 سال قبل 2017 میں تھینکس گیونگ کی تعطیلات سے قبل سامنے آئی تھی۔

جب تہوار کی تعطیلات سے قبل لاس اینجلس کے باسی گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے تھے۔

اب شیخ رشید نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرکے لاس اینجلس کو راولپنڈی بتانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید