عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نے ٹی وی پر نشر کی گئی اپنی تقریر میں بتایا کہ ٹیکس اتھارٹی کی طرف سے غبن کیے گئے ڈھائی ارب ڈالر کی رقم کا 5 فیصد حصہ وصول کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام نے 182.6 ارب عراقی دینار برآمد کروا لئے ہیں، تقریر کرتے وقت ان کے ارد گرد عراقی دینار اور امریکی ڈالر کے نوٹوں کی گڈیاں بوروں میں رکھی ہوئی تھیں۔
اس اسکینڈل کو ’صدی کی سب سے بڑی ڈکیتی‘ قرار دیا گیا تھا جس کا انکشاف پچھلے ماہ ہوا۔
عراق کی ٹیکس اتھارٹی نے جعلسازی کے ذریعے 5 کمپنیز کو ڈھائی ارب ڈالر کی ادائیگی کی۔
یہ رقم ٹیکس اتھارٹی کے سرکاری اکاؤنٹ سے 247 چیکس کے ذریعے ادا کی گئی۔
اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، کئی سرکاری عہدیدار اور دو کاروباری افراد گرفتار ہوچکے ہیں اور ان سے کچھ رقم برآمد کرلی گئی ہے۔