سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو ہرادیا۔
پاکستان نے ایران کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی، ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ رست نشر کیے جارہے ہیں۔
آخری لیگ میچ میں پاکستان کی کامیابی کا اسکور 22-25 ، 20-25 اور 17-25 رہا۔
پاکستان اور ایران کی ٹیمیں پہلے ہی فائنل کےلیےکوالیفائی کرچکی ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل کل کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان بھی مقابلہ ہوا، جیو سوپر تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔