• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراٹے چیمپئن شپ، پاکستان نے 7 گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے

پاکستان نے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 7 گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے۔

سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں چھٹی ساؤتھ ایشین کیڈ جونیئر انڈر21 اور سینئر کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان نے ایونٹ میں مجموعی طور پر 7 گولڈ میڈلز جیتے ہیں، پاکستان کا چھٹا گولڈ میڈل آروز نے جونیئر کیٹگری میں جیتا۔

آرزو نے 59 کے جی پلس کی کیٹیگری میں بھارت کی شام باویر کو شکست دی۔

ایونٹ میں گرین شرٹس کے لیے ساتواں گولڈ میڈل مبارک علی نے جیتا۔

انہوں نے مائنس 84 کے جی کلاس میں بھارتی کراٹے کاز کو مات دے کر گولڈ میڈل جیتا۔

اس سے پہلے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشاد علی نے انڈر 21 کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ارشاد علی نے پاکستان کے لیے دوسرا گولڈ میڈل سینئر کیٹیگری میں جیتا، جبکہ تیسرا گولڈ میڈل بھارت کو ٹیم کاتا ایونٹ میں ہراکر اپنے نام کیا۔

پاکستان کے لیے چوتھا گولڈ میڈل ماہ گل نے مائنس 61 کے جی کلاس میں حاصل کیا جبکہ پانچواں گولڈ میڈل ہمایوں نے مائنس 60 کے جی کلاس میں جیتا انہوں نے بھارت کے گورو ساندھیا کو شکست دی۔

چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر7 گولڈ، 11 سلور اور 8 برانز میڈلز اپنے نام کیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید