• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب مانیٹری فنڈ یمن کو ایک ارب ڈالر کا امدادی پیکیج دے گا

سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان، یمن میں تعینات سعودی سفیر محمد الجابر اور یمن کے حکومتی عہدیدار ایک ارب ڈالر کے امدادی معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں۔
سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان، یمن میں تعینات سعودی سفیر محمد الجابر اور یمن کے حکومتی عہدیدار ایک ارب ڈالر کے امدادی معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں۔

عرب مانیٹری فنڈ نے یمن کے معاشی اصلاحات پروگرام کے لیے ایک ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

عرب مانیٹری فنڈ ابوظبی میں قائم ہے جس میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک شامل ہیں۔

یہ ممالک یمن کی حکومت کو ملکی معیشت مستحکم کرنے کے لیے 2022 سے 2025 تک ایک ارب ڈالر کی رقم فراہم کریں گے۔













یمن کے وزیر اطلاعات، ثقافت اور سیاحت معمر ریانی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی بھائیوں کی مستقل اور فراخ دلانہ مدد کی قدر کرتے ہیں جس کے نتیجے میں آج حکومت اور عرب مانیٹری فنڈ کے درمیان یہ معاہدہ طے پایا۔

حوثی باغیوں اور سعودی قیادت میں بننے والے اسلامی فوجی اتحاد کے درمیان مسلح جھڑپوں میں یمن کی معیشت دگرگوں حالت تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے دنیا کا سب سے بڑا انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے۔

مہنگائی اور غیر ملکی کرنسی کی کمی نے یمن کے بیشتر شہریوں کے لیے غذا، پانی اور ایندھن کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید