• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی کے بحران نے گریٹ بیریئر ریف کیلئےخطرات پیدا کر دیے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے بحران نے گریٹ بیریئر ریف کیلئےخطرات پیدا کر دیے ہیں۔ گریٹ بیریئر ریف کو خطرے کی زد پر موجود عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے۔

رپورٹ میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ریف کو موسمیاتی تبدیلی کے بحران کے سبب بڑے خطرات کا سامنا ہے، جو اس کی موروثی خصوصیات پر مضر اثرات مرتب کر سکتےہیں۔

اس کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، گریٹ بیریئر ریف کا یہ نظام آسٹریلیا کے شمال مشرق میں کوئنز لینڈ کے ساحلوں پر بحیرۂ کورل میں موجود ہے۔

گریٹ بیریئر ریف کو خلاء سے دیکھا جا سکتا ہے اور یہ دنیا کا واحد سب سے بڑا ڈھانچہ ہے جو زندہ اجسام نے بنایا ہے۔

سنگی چٹانوں کو اربوں ننھے اجسام نے ترتیب دیا ہے جو ’کورل پولپ‘ کہلاتے ہیں۔ گریٹ بیریئر ریف متنوع حیات کا حامل ہے اور 1981 میں اسے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید