• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران پورے اقتدار میں جنرل باجوہ کا ہاتھ پکڑ کر چلتے رہے، محمد زبیر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان پورے اقتدار میں جنرل باجوہ کا ہاتھ پکڑ کر چلتے رہے.

سینئر صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان اور جنرل باجوہ دونوں کیلئے سبق ہے، جنرل باجوہ اور عمران خان دونوں نے ایک دوسرے سے فائدے لئے.

 سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ فوج اب خود کہہ رہی ہے کہ سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی تو ہمیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے توقع رکھنی چاہئے کہ اپنا عہد نبھائیں گے، نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان پورے اقتدار میں جنرل باجوہ کا ہاتھ پکڑ کر چلتے رہے، ن لیگ کے نکتہ نظر سے 1999ء میں بھی براہ راست ملٹری ٹیک اوور ہوا تھا.

 1993ء میں کاکڑ فارمولے کے تحت وزیراعظم نواز شریف کو گھر بھیجا گیا، پی ٹی آئی کا جنرل باجوہ پر تنقید کا حق نہیں بنتا کیونکہ عمران خان باقاعدہ پراجیکٹ کے تحت لائے گئے تھے، عمران خان نے خود انٹرویو میں کہا کہ اسمبلی میں ووٹوں کی ضرورت ہوتی تھی تو ایجنسیوں کو کہتے تھے

2018ء کے الیکشن میں ن لیگ کے پولنگ ایجنٹوں کو دھکے دے کر باہر نکالا گیا تھا، اگر پی ٹی آئی والے اتنے ہی معصوم ہیں کہ انہیں پتا نہیں تھا کہ 2017-18ء میں کیا ہورہا تھا تو کوئی کچھ نہیں کرسکتا، میرا نہیں خیال عمران خان پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں توڑیں گے۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان اور جنرل باجوہ دونوں کیلئے سبق ہے، جنرل باجوہ اور عمران خان دونوں نے ایک دوسرے سے فائدے لیے، جنرل باجوہ نے عمران خان کو فیور دی تو عمران خا ن نے بھی انہیں بہت بڑی فیور دی۔

اہم خبریں سے مزید