راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) سابق ٹیسٹ بیٹسمین اور ناردرن کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے کہا ہے کہ محمد ہریراکو انڈر 19سے دیکھ رہا ہوں ، گزشتہ برس اس نے قائدِ اعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری کی اور اس مرتبہ فائنل میں ڈبل سنچری بنائی۔ وہ لگاتار دوسرے سال قائدِ اعظم ٹرافی کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بنے ہیں۔ اس سال11میچز کی 18 اننگز میں 1024رنز 73.14 کی اوسط سے 4 سنچریوں اور2نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے۔ بہترین اسکور 221 رہا ۔ اعجاز احمد نے کہا کہ وہ پاکستان کی طرف سے ضرور کھیلے گا۔