• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکم کے باوجود نجی اراضی پر قائم تھانہ منتقل نہ کرنے پر عدالت برہم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نجی اراضی پر قائم بہادر آباد تھانہ ختم کرنے کے لیئے 30 دن کی مہلت دے دی، درخواست کی سماعت پر عدالتی حکم کے باوجود تھانہ دوسری جگہ منتقل نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا ، جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ بار بار ایک ہی مقصد کیلئے کیس لگنا عدالتی وقت کا ضیاع ہے،حکم دے چکے ہیں عمل درآمد کریں ورنہ چیف سیکریٹری کو طلب کریں گے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ تھانہ منتقلی کے حوالے سے کمیٹی کی میٹنگ ہوچکی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کمیٹی اتنے برسوں سے مسئلہ حل نہیں کر پارہی، نااہل لوگوں کو کمیٹی میں شامل کریں گے تو یہی حال ہوگا، سرکاری وکیل نے کہا کہ تھانے والی زمین درخواست گزار کی نہیں، جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کی ملکیت ہو نہ ہو یہ سرکاری اراضی نہیں ہے، تھانہ تو منتقل کرنا ہوگا، عدالت نے 30دن کی مہلت دے دی، دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ میری 300 مربع گز لیز زمین پر قبضہ کرکے تھانہ قائم کردیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید