• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار اور بہترین گیند کے بعد اب ’مزیدار‘ گیند بھی سامنے آگئی ہے۔

پرتھ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں شائقین کرکٹ نے مزیدار گیند کو چکھا تو نہیں پر دیکھا ضرور۔

ویسٹ انڈیز کے بولر جیسن ہولڈر نے میچ کے 90 اوور کی پہلی گیند آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین کو کرائی جو سوئنگ ہونے کے باعث وہ کھیل نہ سکے۔

اس موقع پر آسٹریلوی بیٹر نے فوراً ہی بولر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’اوہ جیسن یہ مزیدار گیند ہے‘۔

مارنس لبوشین کی بات کو سن کر میچ میں کمنٹری کرنے والے بھی ہنس پڑے اور ان کی جانب سے بھی ویسٹ انڈیز کے بولر کی تعریف کی گئی۔

واضح رہے کہ اس میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں مارنس لبوشین 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید