• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے پھر سے مداحوں کی دھڑکنیں تیز کردیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے ایک مرتبہ پھر اپنے مداحوں کی دھڑکنیں تیز کردیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پیٹی باندھ لی ہے تو چلیں۔

اداکار نے اپنے پیغام کے ذریعے مداحوں کو بتادیا کہ اب صرف اس فلم کے لیے 55 دن اور انتظار کرنا پڑے گا۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ فلم پٹھان 25 جنوری کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔

مداحوں نے شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم سے متعلق ان کی پوسٹ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شاہ رخ خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لاکھوں مداحوں نے ان کی پوسٹ کو پسند بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ میں اداکار جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید