• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں رواں برس ترسیلات زر 100ارب ڈالرتک پہنچ گئیں، ورلڈ بینک

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں سال 2022 کے دوران تارکین وطن کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم 100ارب ڈالرتک پہنچ گئیں، ورلڈ بینک نے بھی بھارت میں رواں برس ترسیلات زر 100 ارب ڈالر تک پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب عالمی اداروں ایس اینڈ پی گلوبل اور مورگن اسٹانلے نے کہا ہے کہ بھارت جاپان اور جرمنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن جائے گا۔ ایس اینڈ پی کے اندازوں کے مطابق 2030 تک بھارت کی سالانہ شرح ترقی 6.3 فیصد تک رہے گی جبکہ مورگن کے اندازوں کے مطابق 2031 تک بھارتی شرح ترقی موجودہ شرح سے دگنی ہوجائے گی۔ اطلاعات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاشی درجہ بندی کرنے دنیا کے بڑی معاشی اداروں کا کہنا ہے کہ رواں برس جس میں ایک مہینہ باقی ہے کے دوران اب تک ، سمندرپارہندوستانیوں نے اپنے ملک میں 100 ارب ڈالرز سے زائد رقم بھیجی ہے۔
اہم خبریں سے مزید