• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹی پی کے ٹکڑے ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہے، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے ٹکڑے ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہے، اجتماعی طور پر آگے بڑھنے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوری بلایا جائے۔

 اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے جنگ بندی ختم کرنے کا بیان مشترکہ اجلاس یا قومی اسمبلی میں دیا جانا چاہیے تھا، دہشتگرد حملے بڑھنے سے متعلق بیان بھی مشترکہ اجلاس یا قومی اسمبلی میں دیا جانا چاہیے تھا۔

رضا ربانی نے کہا کہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ حکومت پارلیمنٹ سے کیوں شرماتی ہے، ٹی ٹی پی کے خلاف بات چیت اور آپریشن بجا طور پر فوج کے ہاتھ میں ہے، مناسب ہوتا کہ مذکورہ بریفنگ میں وزارت دفاع بھی شامل ہوتی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ کوئٹہ میں حالیہ حملے اور جنوبی وزیرستان میں لڑکیوں کے اسکول پر حملہ شروعات ہیں، لگتا ہے وفاقی حکومت اب بھی ’زبردستی اور خوشامد‘ کی پالیسی پر عمل پیرا کا ارادہ رکھتی ہے۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ زبردستی اور خوشامد کی یہ پالیسی آزمائی گئی اور ناکام رہی۔

قومی خبریں سے مزید