• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: حساس مقامات پر قائم LPG کی دکانیں بند کروانے کا فیصلہ

لاہور میں حساس مقامات پر قائم ایل پی جی کی دکانیں بند کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کی جانب سے اس حوالے سے کارروائیاں کی جائیں گی۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن سمیت تمام دکانوں کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں، جس میں ایل پی جی دکانداروں کو فائر فائٹنگ کی ٹریننگ دینے کی بھی ہدایت دی گئی۔

نوٹس کے مطابق گنجان آباد علاقوں میں ریسٹورنٹس اور تندور کے قریب قائم ایل پی جی دکانیں بند کی جائیں گی۔

نوٹس کے مطابق مساجد، اسکولز، اسپتالوں سمیت دیگر حساس مقامات پر قائم ایل پی جی کی دکانیں بند کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید