پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزوں کا اجراء نہ ہوسکا، قومی ٹیم نے اتوار کو سرحد پار پہنچنا تھا۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے جمعے کی شام تک ویزوں کا اجراء نہ ہونے پر اب پیر کے دن پر امید لگالی ہے۔
صدر بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ ویزوں کے لیے 3 کلیئرنس درکار تھیں، ان میں سے 2 کلیئرنس بھارت سے موصول ہوچکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سفارت خانے کو تیسری کلیئرنس ملنے پر ویزوں کا اجرا ہوگا، پیر کو ویزے ملتے ہیں تو اگلے روز بھارت جائیں گے۔
سید سلطان شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے میچز ری شیڈولڈ کرنے کا کہا جائے گا، ایک دو میچز تو ری شیڈولڈ ہوسکیں گے لیکن زیادہ میچز ممکن نہیں ہوں گے۔
پاکستان نے بھارت میں ہونے والے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے، ایونٹ کی افتتاحی تقریب نئی دہلی میں 5 دسمبر کو ہوگی۔
ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے 6 دسمبر کو ساؤتھ افریقا اور 7 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنا ہے۔