• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ،سونا 750 روپے اور چاندی 10 روپے فی تولہ مہنگی ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1780 ڈالر سے بڑھ کر 1799 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 750 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 63ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 643 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 40ہزار 175 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 روپے کے اضافے سے چاندی کی قیمت 1770 روپے سے بڑھ کر 1780 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

بزنس سے مزید