• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: مزید صرف 17 کورونا کیسز رپورٹ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید صرف 17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 24 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 632 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 290 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 704 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 10 لاکھ 64 ہزار 71 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

صحت سے مزید