قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کریں گے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ میں صرف بیٹنگ کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ حارث رؤف دائیں ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے تھے۔
حارث رؤف نے ٹانگ میں کھنچاؤ کے باعث انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز بولنگ بھی نہیں کی تھی۔