• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت ضائع کئے بغیر 2 صوبائی الیکشن پہلے، قومی اسمبلی کے بعد میں ہونگے، تحریک انصاف

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وقت ضائع کئے بغیر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے جائے گی،قومی اسمبلی کے الیکشن بعد میں ہونگے ، عمران خان نے اراکین اسمبلی کو حلقوں میں پہنچنے اور انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے.

عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ حلقوں میں واپس پہنچیں ، ہم مزید وقت ضائع نہیں کریں گے۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ حلقوں میں واپس پہنچیں اور انتخابات کی تیاری کریں۔

مگر پی ڈی ایم انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسی اب بھاگ رہی ہے تو ہم مزید وقت ضائع کئے بغیر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صوبائی انتخابات کیلئے جائیں گے اور قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا اگر حکومت مارچ کے آخر تک الیکشن کیلئے تیار ہے تو ہم اسمبلیاں نہیں توڑتے۔

اہم خبریں سے مزید