ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’’موساد‘‘ کے لیے کام کرنے والے 4 افراد کو سزائے موت دیدی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کرنے کے الزام میں سزا پانے والے چاروں افراد کو سزائے موت دی گئی ہے۔
ایرانی عدالت کی جانب سے چاروں افراد کو سزائے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ چاروں افراد اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ کام کرتے تھے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ایران کی عدالت نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروس کی رپورٹ پر چوری، اغوا اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہونے پر 4 افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔
اس گروہ کے دیگر تین افراد کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اغوا کی وارداتوں میں معاونت پر 5 سے 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔