راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان اور انگلش بیٹرز چھائے رہے لیکن مین آف دی میچ کا اعزاز ایک بولر لے اڑا۔
پنڈی ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے مجموعی طور پر 7 سنچریاں اسکور کی گئیں۔
انگلینڈ نے 4 کھلاڑیوں زیک کراؤلے 122، بین ڈکٹ107، اولی پوپ 108 اور ہیری بروک153 کی بدولت اسکور بورڈ پر 657 رنز کا مجموعہ لگایا۔
جواب میں پاکستانی بیٹرز نے بھی اچھی بیٹنگ کی، 3 کھلاڑیوں نے سنچریاں بنائیں، عبداللّٰہ شفیق 114، امام الحق 121 اور بابر اعظم نے 136 رنز اسکور کیے۔
پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 579 رنز بناکر پویلین لوٹی، یوں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 78 رنز کی برتری حاصل ہوئی، اتنے ہی رنز ہیں جو میچ میں گرین کیپ کی شکست کا سبب بنے ہیں۔
انگلینڈ کے اولی رابنس کو عمدہ بولنگ خاص طور پر دوسری اننگز میں 4 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اولی رابنس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آکر اس طرح کی پرفارمنس پر خوش ہوں۔