• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے ساحل پر ڈھائی ہزار مردہ آبی بلیاں معمہ بن گئیں

مردہ آبی بلیوں کے گِرد ریسکیو اہلکار کھڑے ہیں۔
مردہ آبی بلیوں کے گِرد ریسکیو اہلکار کھڑے ہیں۔

روس میں بحیرہ قزوین کے ساحل پر ڈھائی ہزار مردہ آبی بلیاں پائی گئی ہیں، امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کی موت کو قدرتی عوامل کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔

قدرتی تحفظ کی بین الاقوامی یونین نے بحیرہ قزوین میں موجود پانی کی بلیوں کو 2008 میں ہی معدومیت کے خطرے سے دوچار قرار دے دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بظاہر یہ آبی بلیاں دو ہفتے قبل مری ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ان پر سے مچھلی پکڑنے کے جال کی باقیات بھی نہیں ملیں۔

روس کی وزارت قدرتی وسائل اور ماحولیات کے مطابق ابتدائی طور پر ساحل پر 700 مردہ آبی بلیاں پائی گئی تھیں لیکن بعد میں مزید لاشیں ملنے کے بعد یہ تعداد ڈھائی ہزار تک پہنچ گئی۔

مردہ آبی بلیوں سے کشید کردہ نمونوں کے ذریعے ماہرین ان کے مرنے کی وجوہات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید