• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گوگل فوٹوز
گوگل فوٹوز

شمالی کوریا نے مشرقی، مغربی ساحل کے توپ خانے سے ایک ساتھ تقریباً 130 گولے داغے ہیں۔

جنوبی کورین فوج کا کہنا ہے شمالی کوریا نے آج توپ خانے سے گولہ باری کی، شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے کچھ توپ کے گولے بفرزون میں جا گرے۔

 جنوبی کوریا کی فوج نے فائرنگ پر شمالی کوریا کو متعدد انتباہی پیغامات بھیجے۔ 

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی گولہ باری کو 2018 میں ہونے والے معاہدے کی واضح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کورین فوجی سربراہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشترکہ سرحد کے قریب جنوب میں فائر کیے گئے درجنوں پروجیکٹائل کا پتہ لگانے کے بعد توپ کے گولے داغے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن اگلے مورچوں کے قریبی علاقوں میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والی فوجی کارروائیاں بند کرے، شمالی کوریا کسی بھی اشتعال انگیزی کا سختی سے جواب دے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید