• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر نے تباہ ہونے والے پُل پر خود گاڑی چلائی


روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کریمیا کو روس سے ملانے والے پُل پر دھماکے کے واقعے کے 2 ماہ بعد خود گاڑی چلائی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر کے ساتھ گاڑی میں ڈپٹی وزیراعظم بھی سوار تھے، جو اس موقع پر پوچھ رہے تھے کہ حملہ کس جگہ ہوا تھا۔

خبرایجنسی کے مطابق روسی صدر نے کہا کہ پُل بائیں طرف سے صحیح حالت میں ہے، اسے تھوڑا نقصان ہوا لیکن ہمیں اسے مثالی حالت میں لانے کی ضرورت ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 19 کلومیٹر طویل اس پُل کا افتتاح ولادیمیر پیوٹن نے 2018ء میں کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق 8 اکتوبر کو اس پُل پر ہونے والے دھماکوں کا الزام روس نے یوکرین پر عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ 8 اکتوبر کو روس اور کریمیا کو ملانے والے آبنائے کرپچ پر بنے پل کو تباہ کردیا گیا تھا۔

اس واقعے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، 19کلومیٹر طویل پل یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کے لیے ساز و سامان کی ترسیل کے لیے اہم ٹرانسپورٹ لنک تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید