• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید اختر کی سابقہ اہلیہ 72 برس کی عمر میں بچوں کی مصنفہ بن گئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے مشہور مصنف، اسکرین رائٹر اور گیت نگار جاوید اختر کی سابقہ اہلیہ ہنی ایرانی 72 برس کی عمر میں بچوں کی مصنفہ بن گئیں۔

فرحان اور زویا اختر کی والدہ ہنی ایرانی نے بچوں کی کہانیوں پر مبنی کتابیں لکھنے سے اپنے کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، گزشتہ روز انہوں نے اپنی دو کتابوں کی رونمائی کی ہے۔

ان کی دونوں کتابوں کی دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کتابوں کے نام ان کی دونوں پوتیوں کے نام شاکیا اور اکیرا سے منسوب ہیں۔

فرحان اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کتابوں کے سرورق کی تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا کہ ’مجھے آپ پر فخر ہے، بچوں کی کہانیاں یقینی طور پر قارئین کو متاثر کریں گی، خوشی لائیں گی اور ان کو پڑھنے والوں میں قدرت کی محبت اور تجسس پیدا کریں گی۔

انہوں نے والدہ سے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں مزید کتابیں لکھیں گی اور یہ دو کتابیں اس سلسلے کا آغاز ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہنی ایرانی نے ’پیار کی پیاس‘ میں بطور چائیلڈ آرٹسٹ کام کیا تھا۔

ہنی ایرانی نے جاوید اختر سے 1972 میں شادی کی تھی تاہم یہ شادی 13 سال سے زیادہ نہ چل سکی اور دونوں نے 1985 میں علیحدگی اختیار کرلی۔ ان کے دو بچے فرحان اختر اور زویا اختر ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید