• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اسموگ کے باعث اسکولوں میں ہفتے میں 3 چھٹیوں کا اعلان


لاہور میں اسموگ کے باعث اسکولوں کی ہفتے میں تین دن چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

چھٹیوں کا اطلاق ڈسٹرکٹ لاہور کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہو گا۔

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ہفتے میں 3 دن چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

شدید اسموگ اور مسلسل دنیا کے آلودہ شہروں میں سرفہرست ہونے کے باعث لاہور اور دیگر شہروں میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

لاہور میں آج سے تمام اسکولوں میں ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور اور دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپنے جاری کردہ بیان میں اسموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور مسلسل پہلے نمبر پر موجود ہے، جس کے باعث بچوں اور بڑوں میں نزلے، زکام، چیسٹ انفیکیشن، بخار اور سانس کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں۔

قومی خبریں سے مزید