• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین پہلے، اسٹیو اسمتھ دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے جو روٹ  ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹیسٹ فارمیٹ کے بولرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبرپر ہیں۔

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دو درجے ترقی کے بعد ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید