• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمقوں کو سمجھنا چاہیے، ہم نے ایران جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ احمقوں کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ایران جنگ میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران فوجی لحاظ سے مکمل طور پر شکست کھا چکا ہے، اوباما نے تو صرف انہیں اربوں ڈالر نقد دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دائیں بازو کے احمق اور ڈیموکریٹس کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ایران جنگ میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اوباما نے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گردی کے سرپرست ایران کو قابو کرنے کے لیے امریکی فوج کا درست استعمال نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اوباما اور بائیڈن کمزور اور غیرمؤثر رہنما ثابت ہوئے، ایران کے نزدیک اوباما، بائیڈن قابل احترام نہیں تھے اور اس معاملے میں وہ 100 فیصد درست تھے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران 47 سال تک ہر طرح کے اقدامات سے بچ نکلتا رہا پھر میں آیا اور سب کچھ بدل گیا، امریکا اب واپس آگیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید