• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنند مہندرا نے جاپانی ٹیم منیجر کی تعریفوں کے پُل کیوں باندھ دیئے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے معارف صنعت کار آنند مہندرا نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے جاپان بمقابلہ کروشیا کے میچ سے دل کو چھولینے والے منظر پر مبنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے جاپانیوں کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کُن میچ 3-1 سے ہارنے کے باوجود جاپان فٹ بال ٹیم کے منیجر Hajime Moriyasu کا پرستاروں کے ساتھ رویا قابل دید قرار دیا۔

انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں جاپانی ٹیم منیجر کو میچ کے اختتام پر شائقین کا رویتی انداز میں شکریہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

آنند مہندرا نے پوسٹ کے کیپشن میں جاپانی ٹیم منیجر کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے خوش اسلوب اور پُروقار کے الفاظ استعمال کئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید